Saturday, 13 April 2013

میری رنگ رلیاں


رات اندھیری تھی ۔ اور بجھ گئے تھے دیئے .................... سمجھے بھیئے ۔۔۔۔۔۔
سنسان رات میں ہوا ۔۔۔ گوندا والے گانے کی طرح سن سن سنانانا سائیں سائیں کر رہی تھی۔۔۔ ایسی صورتحال میں ۔۔۔۔ میں آنکھیں موندا سوچ رہا تھا کہ ۔۔۔۔ میرے دو انمول رتن  ۔۔ ایک 
چکن اور ایک مٹن ۔۔ یعنی آیئں گے ۔۔ میرے کرن ارجن آئیں گے والی فیلنگ زوروں پر تھی



 ۔۔۔۔ اب تنہا تنہا راتوں میں ۔۔ نیند نہیں آتی ہے تو کشور صاحب گا کہ چلے گئے ۔۔۔ کیوں نہیں آتی یہ مجھے کل رات پتہ چلا ۔۔۔ کہ جب رات بھی ہو اکیلی ۔۔۔ اور بھوک بھی ہو سلی سلی ۔۔۔ (معذرت کے کوئی قافیہ ہتھے نہیں چڑھا تو لتا کے او یارا سلی سلی سے چرالیا)
تو بھئی رات ہو اکیلی ۔۔۔ بھوک ہو سلی سلی ۔۔اور سامنے سے آجائے وہ ۔۔۔۔ اٹھلاتی ۔۔ بل کھاتی ۔۔ تو اوسان کیا ایمان خطا ہوجاتے ہیں ۔۔ ایسا ہی میرے ساتھ ہوا ۔۔۔ میرے ہاتھ پیر پھول گئے ، ماتھے پہ پسینہ اور سامنے وہ حسینہ ۔۔۔۔
 اس کی انکھیوں کا وار جیسے کتے کا شکار ۔۔ اوہ معاف کیجیئے گا ۔ وہ کیا ہے نہ
  آجکل بہت سے افراد ایف بی پہ شیر کی ڈی پی لگا کر سمجھتے ہیں کہ شیر بن گئے ۔۔۔۔ 
پلے کہیں کے ۔۔۔ اب ہر کوئی تھوڑی نہ بلا پکڑ کہ پی ٹی آئی کا بن جاتا ہے ۔۔۔ پلے کہیں کے ۔۔۔ یعنی ہو لیٹس دا پلے آؤٹ
(نوٹ ۔۔ اس گانے کو سن کر اپنی اپنی نسل کے مطابق بھونک لیں ۔۔ افاقہ ہوگا)


اوہو واپس اسی سین کی جانب آپ کو لیئے چلتے ہیں ۔۔ کہ وہ سامنے تھی اور میں بالکل ویسا محسوس کر رہا تھا جیسا ایک جلمی بالم کرتا ہے ،۔۔۔۔۔ آؤؤؤؤؤؤؤؤ ۔۔ للیتا ۔۔۔۔ اور سامنے سے وہ التجا کرے ۔۔۔ بھگوان کے لیئے مجھے چھوڑ دو ۔۔۔ اور پھر میں کہوں ۔۔۔۔ ارے اگر تجھے بھگوان کے لیئے چھوڑ دیں تو ہمیں کیا ملے  ۔۔ بواہاہاہاہاہاہہااہہاہااہہہہہہہااااااااا

ہاں تو خیر ۔۔ میں اور وہ، وہ اور میں ۔۔۔۔۔ وہ بم بم چھک چھک کر کے آتی رہی ۔۔ اور میں اسے توڑتا رہا ۔۔۔ وہ ایک عدد، پیاری سی ۔۔۔۔ بھولی سی بھالی سی ۔۔۔۔ سیدھی سادھی مگر کمال کی دھمال سی ۔۔۔ دھماکہ خیز مواد والی بریکنگ نیوز ۔۔۔



اب جیسا بھی دیا ۔۔۔ صاحب کہتے ہیں کہ میں بتاتا ہوں کہ فیصل کریم رات میں کیا کیا رنگ رلیاں مناتا ہے ۔۔۔
:D

ابے یار دیکھو پوری دنیا کو بتانا، لیکن پہلے مجھے بھی بتانا کہ میں کہاں ، کب اور کس کیساتھ رنگ 
رلیاں منا رہا ہوں ۔ وہ بھی رات میں ۔۔ کہ جب سب سو رہے ہوتے ہیں ۔۔ اور ہم کام کر رہے ہوتے ہیں ۔۔۔ اور قسم سے اس بورنگ شفٹ میں ،،، بریکنگ نیوز کسی رنگ رلی سے کم نہیں لگتی
 ۔۔ تو اگر آپ کا اشارہ ایسی رنگ رلیوں کی جانب  تھا تو بھائی ۔۔ آپ کے لیئے ۔۔ موبائل والے فراز نے کیا خوب فرمایا ہے ۔۔ 

کہ
بس یہ ہی اپرادھ میں ہر بار کرتا ہوں 
نائٹ کا اینکر ہوں بریکنگ نیوز سے پیار کرتا ہوں


تو میرے بھائی ۔۔ ویسے بھائی تو میں بڑی ہی کراہیت سے کہہ رہا ہوں ۔۔ کہ بابا ئے زانی و بانی ِ اُدھار کھاؤ کو بھائی کہنا ذرا عجیب لگتا ہے ۔۔ ذرا نہیں بہت عجیب لگتا ہے ۔۔ کیوں کہ ذرا ذرا ٹچ می ٹچ می ٹچ می کہتی لڑکیاں صرف فلموں میں ہوتی ہیں ۔۔۔ آپ کو جس سے بھی بات کرتے ہیں اس پہ شہوت کا ڈرون اٹیک کردیتے ہیں ۔۔۔ کہ ایک بار پھر موبائل والے فراز کہتے ہیں

آپ کا تو لگتا ہے بس یہ ہی سپنا
رام رام جپنا ۔۔ پرایا مال اپنا



ویسے سردیاں تو گیئں اس لیئے رلیاں بنیں گی نہیں ۔ اور اگر اتنی ہی رلیاں پسند ہیں تو رنگ والے سے رنگ کرالو ۔۔۔ اب رنگ ہی کرانا رنگ بازی نہ کرنا، کہ جعلی جیپگ یا جعلی آئی ڈی بنا کر رنگ رلیاں 
میرے نام سے منسوب کردو ۔۔۔ 

awwwwwwwwwwwwwwww

ارے مجھے تو تمھارے پلین کا پتہ لگ گیا ۔۔ رابرٹ ۔۔۔۔


1 comment:

  1. Bht Umdaa........... (y)
    Out Standing............... :D

    ReplyDelete